ابنا: عراق کے وزیر انصاف حسن الشماری نے اعلان کیا ہے کہ جیل کے 2400 قیدیوں کو وسطی اور شمالی صوبوں میں دیگر جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
امریکی فوجیوں نے اس جیل میں قیدیوں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا تھا اور ان کے جنسی استحصال کی ویڈیو فوٹیج سنہ 2004 میں منظر عام پر آئی تھیں۔
ان ویڈیو فوٹیج کے سامنے آنے کے بعد انسانی حقوق کا دم بھرنے والی امریکی انتظامیہ کی دنیا بھر میں بہت تھو تھو ہوئی تھی۔
منگل کے روز وزارت انصاف نے اعلان کیا کہ جیل کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور قیدیوں کی منتقلی کا عمل مکمل کر لیاگیا ہے۔
گذشتہ جولائی میں القاعدہ سے منسلک دہشت گرد گروہوں کے مسلح حملہ آوروں نے ابو غریب جیل اور بغداد سے شمال میں واقعہ تاجی میں ایک جیل پر حملہ کیا اور سینکڑوں قیدیوں کو رہا کروا لیا تھا۔
ابو غریب الانبار صوبے میں شہر فلوجہ سے 25 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔
.......
/169